سعودی عالم دین افریقی ملک گنی میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق

الشیخ صالح التویجری کو کروانی شہر میں کانکان کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا ،حکام

جمعرات 18 جنوری 2018 12:44

سعودی عالم دین افریقی ملک گنی میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2018ء) سعودی عرب کے ایک ممتاز عالم دین الشیخ عبدالعزیز بن صالح التویجری کو افریقی ملک گنی میں نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق گنی کے سیکیورٹی اور طبی حکام نے تصدیق کی کہ سعودی عالم دین الشیخ صالح التویجری کو کروانی شہر میں کانکان کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی۔

اتبدائی اطلاعات کے مطابق الشیخ تویجری ایک مقامی شہری کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوا تھے کہ نامعلوم افراد نے پر ان پر گولیاں چلائیں۔ ان کے سینے میں دو گولیاں لگیں جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئیں۔موٹرسائیکل پر سوار دوسرا شخص شدید زخمی ہوا ہے اور اسے کانکان کے صوبائی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :