شیخ رشید کا استعفیٰ ; شیخ رشید نے صحافی کو استعفے کی تصویر تک نہیں بنانے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 جنوری 2018 12:26

شیخ رشید کا استعفیٰ ; شیخ رشید نے صحافی کو استعفے کی تصویر تک نہیں بنانے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری 2018ء) : لاہور کی معروف شاہراہ مال روڈ پر گذشتہ رات اپوزیشن جماعتوں نے احتجاجی جلسہ کیا۔ اس جلسے سے خطاب میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

شیخ رشید جلسے سے خطاب میں ہاتھ میں ایک کاغذ پکڑے اپنے استعفے کا اعلان کرتے رہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق شیخ رشید کے ہاتھ میں استعفیٰ تھا یا محض ایک کاغذ اس سے متعلق ابہام پیدا ہو گیا ہے ۔ کیونکہ تقریر کے بعد شیخ رشید کو جب استعفیٰ دکھانے اور اس کی تصویر بنانے کا کہا گیا تو شیخ رشید نے صحافیوں کو صاف جواب دے دیا اور کسی بھی صحافی کو استعفے کی تصویر نہیں بنانے دی۔

متعلقہ عنوان :