وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت فیڈرل ایجوکیشن اور پیشہ وارانہ ٹریننگ ڈویژن کے لئے 95کروڑ 48لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے

جمعرات 18 جنوری 2018 12:40

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت فیڈرل ایجوکیشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2018ء)وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کی ترقیاتی پروگراموں میں فیڈرل ایجوکیشن اور پیشہ وارانہ ٹریننگ ڈویژن کے لئے اب تک مجموعی طورپر 95کروڑ 48لاکھ 65ہزار روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 2 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق حکومت نے پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی کے لئے 29کروڑ 48لاکھ، پاکستان میں بنیادی تعلیم اور کمیونٹی سکول کے قیام کے لئے 58کروڑ 68 لاکھ، مدارس کی مانیٹرنگ کے لئے 70لاکھ، امتحانات کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے 69لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔