Live Updates

مال روڈ احتجاجی جلسے میں عمران خان نے ڈاکٹر طاہر القادری کا ہاتھ کیوں جھٹکا؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 جنوری 2018 12:18

مال روڈ احتجاجی جلسے میں عمران خان نے ڈاکٹر طاہر القادری کا ہاتھ کیوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری 2018ء) : مال روڈ پر احتجاجی جلسے میں اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے شرکت کی ۔ ایسے میں اسٹیج پر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا ہاتھ جھٹکتے ہوئے دیکھا گیا۔ نجی ٹی وی کی خاتون اینکر غریدہ فاروقی نےبتایا کہ جب عمران خان اسٹیج پر آئے تو ان کے چہرے کے تاثرات خوشگوار نہیں تھے۔

عمران خان کو پیپلز پارٹی کی جگہ پر لایا جا رہا تھا جس پر عمران خان ناراض ہو گئے۔

(جاری ہے)

ان کی کُرسی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ لگائی گئی تھی لیکن ان کی ناراضی کی وجہ سے ان کی کُرسی وہاں سے ہٹا لی گئی جبکہ اعتزاز احسن اور قمر زمان کائرہ کے ساتھ بیٹھے پی ٹی آئی رہنماؤں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کو بھی عمران خان نے وہاں سے اٹھا دیا اور اپنے پاس بلا لیا۔ بظاہر عمران خان پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھنے پر راضی نہیں تھے، یہی وجہ ہے کہ اسٹیج پر آتے ہی ان کے چہرے کے تاثرات خراب ہو گئے اور انہوں نے مبینہ طور پر ناراضگی میں ہی طاہر القادری کا ہاتھ بھی جھٹک دیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات