مال روڈ احتجاج میں سب سے زیادہ تعداد کس پارٹی کی تھی،حیران کن خبر سامنے آ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 جنوری 2018 12:05

مال روڈ احتجاج میں سب سے زیادہ تعداد کس پارٹی کی تھی،حیران کن خبر سامنے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ اخبار 18جنوری 2018) مال روڈ احتجاج میں سب سے زیادہ تعداد کس پارٹی کی تھی۔نجی ٹی وی کی اینکر نے بتا کر سب کو حیران کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اینکر خاتون کا کہنا تھا کہ مال روڈ پر ہونے والے احتجاج میں سب سے زیادہ تعداد پاکستان تحریک انصاف کے کارکنا ن کی تھی۔

(جاری ہے)

خاتون اینکر کے مطابق اس احتجاج میں پی ٹی آئی کے پرچم لہرا رہے تھے جب کہ وہاں آنے والے لوگوں میں 70فیصد تعداد پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں کی تھی۔

اور یہی وجہ تھی کہ عمران خان نے طاہر القادری کے خطاب سے پہلے خطاب کیا ۔یا درہے کہ 17جنوری کو پاکستان متحدہ اپوزیشن نے حکومت گرانے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے لیے انصاف مانگنے کے لیے مال روڈ پر احتجاج کیا تھا۔