مریم نواز اب خود بھی نا اہل ہونے والی ہیں، پھر یہ ٹویٹ کریں اور عدالتوں میں پیش ہوں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 جنوری 2018 12:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعودنے کہا کہ مریم نواز کو دیکھیں تو وہ ٹویٹ پر ٹویٹ کیے جا رہی ہیں۔ مریم نواز خود نا اہل ہونے جا رہی ہیں۔ ان کے خلاف ریفرنسز کی سماعت ہو رہی ہے جس کےبعد وہ خود نا اہل ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نا اہل ہو چکے ہیں اور اب تو ٹرائل کورٹ سزا ہی سنائے گی ۔

متحدہ اپوزیشن کو دیکھ کر ان کو سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کریں ، ملک کا مسئلہ معیشت، وفاقی پالیسی اور داخلہ پالیسی ہے۔ لیکن اب تو شہباز شریف کی بھی باری آنے والی ہے۔ شہباز شریف ہیٹ پہن کر عدالت میں پیش ہوں گے اور بتائیں گے کہ انہوں نے کیا کیا کیا ہے؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ 1999میں انہوں نے میرا گھر کے نام سے ایک اسکیم کا اعلان کیا تھا، اس کے تحت 50 ہزار گھر تعمیر کیے جانے تھے لیکن اس کا پتہ نہیں کیا ہوا ۔

(جاری ہے)

ابھی آشیانہ والی اسکیم میں اکیس شہروں میں پچاس ہزار گھر بنائے جانے تھے ۔ اعداد و شمار سے اندازہ لگائیں کہ انہوں نے پنجاب کی کچی آبادی کے لیے چار ارب روپیہ بجٹ میں رکھا جبکہ رائے ونڈ جانے والی سڑک کی توسیع کے لیے سات کروڑ روپیہ بجٹ میں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کیاکہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :