اسحاق ڈار کو نیب عدالت میں جواب جمع کروانے کی آخری مہلت

جمعرات 18 جنوری 2018 10:53

اسحاق ڈار کو نیب عدالت میں جواب جمع کروانے کی آخری مہلت
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18جنوری 2018ء) :سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے نیب عدالت کے فیصلے پر اعتراضات اٹھائے جن پرنیب عدالت کی جانب سے دائر اعتراضات کا جواب داخل کرانے کے لئے آخری مہلت دیتے ہوئے اثاثہ جات کی ریفرنس کی سماعت 22جنوری تک ملتوی کر دی ۔تفصیلات کے مطابق نیب عدالت نے اسحاق ڈار کے منجمد ہجویری اکاؤنٹس کی سماعت بھی24جنوری تک ملتوی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ20 دسمبر کو اسحاق ڈار کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نےحکم امتناع جاری کیا جس کے بعد احتساب عدالت نے ریفرنس پر کارروائی روک دی تھی۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی جانب سے انہیں اشتہاری قرار دینے کے خلاف دائر درخواست کو خارج کرتے ہوئے احتساب عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا جب کہ سابق وزیر خزانہ کے خلاف عدالتی کارروائی پر حکم امتناع بھی ختم کردیا تھا۔ 

متعلقہ عنوان :