تھائی لینڈ حکومت کا سرمایہ کاروں کو’’اسمارٹ ویزے‘‘ جاری کرنے کا اعلان

جمعرات 18 جنوری 2018 10:52

تھائی لینڈ حکومت کا سرمایہ کاروں کو’’اسمارٹ ویزے‘‘ جاری کرنے کا ..
بنکاک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2018ء) تھائی حکومت نے دنیا بھر سے ماہرین کو چار چار سال کے ’اسمارٹ ویزے‘ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تھائی لینڈ کے نشریاتی ادارے کے مطابق ان ویزوں کا اجراء یکم فروری سے شروع ہو رہا ہے۔ یہ بات ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے بتائی۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کا مقصد ملکی اقتصادی ترقی کی رفتار بڑھانا ہے۔ ویزے سائنس، میڈیکل، الیکٹرانکس، روبوٹکس اور دیگر کئی شعبوں کے ماہرین کو بنیادی شرائط پوری کرنے پر دیے جائیں گے۔ کم اخراجات کی وجہ سے سالانہ بنیادوں پر لاکھوں افراد تھائی لینڈ کا رخ کرتے ہیں۔ پچھلے سال 35 ملین غیر ملکی سیاح تھائی لینڈ گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :