بھارتی فوج کا ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ، دو خواتین شہید

پنجاب رینجرز کی بھر پور جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹ تباہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 جنوری 2018 10:51

بھارتی فوج کا ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ، دو ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری 2018ء) : بھارت کی جانب سے ایل او سی پر اشتعال انگیزی اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی ۔ فائرنگ میں 3 دیہاتوں کی سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

فائرنگ سیالکوٹ، کندن پور اور چھچھڑاڑ کے علاقوں میں کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ رات سے جاری فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین شہید جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے۔ پنجاب رینجرز نے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں بھارتی پوسٹ تباہ ہو گئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔