آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے، پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 18 جنوری 2018 10:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کالام میں 12 ملی میٹر، مالم جبہ 9، دیر 7، پٹن 3 اور سیدو شریف میں ایک ملی میٹر جبکہ سب سے زیادہ برفباری مالم جبہ میں 4 انچ اور کالام میں 2 انچ ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :