(ن )لیگ نے بلوچستان میں گورنر راج کی تیاریاں شروع کر دی

جمعرات 18 جنوری 2018 10:28

(ن )لیگ نے بلوچستان میں گورنر راج کی تیاریاں شروع کر دی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18جنوری 2018ء) :اوریا مقبول جان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اہم انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان میں (ن) لیگ کی جانب سے گورنر راج کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کا پاور شو برے طریقے سے ناکام ہو گیا ہے، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جو مال روڈ پر جلسہ منعقد کیا گیا ان کے پاور شو میں کوئی جان نہیں تھی لوگوں نے اس جلسے کو بری طرح سے مسترد کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی ٹوٹنے کے خدشے پر بلوچستان صوبے میں گورنر راج لگا دیا جائے گا۔عنقریب ایک دو روز میں ثناء اللہ زہری کو بلوچستان میں گورنر تعینات کر دیا جائے گا۔کے پی کے اور کراچی میں گورنر راج (ن) لیگ کے ہی ہیں اگر صوبوں میں نا گہانی صو ر تحال پیدا ہو تی ہے تو حکومت کے پاس گورنر راج کا آپشن موجود ہے ۔ مزید کیا کہا دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :