چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود کی برسلز میں چیفس آف سٹاف نیٹو ملٹری کمیٹی کے اجلاس میں شرکت،دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی مسلح افواج کی کاوشوں اور کامیابیوں کو اجاگر کیا

جمعرات 18 جنوری 2018 00:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2018ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود نے برسلز میں چیفس آف سٹاف نیٹو ملٹری کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے بدھ کو جاری ایک بیان کے مطابق اجلاس میں نیٹو کے ممبران اور پارٹنرز اقوام کے 66 نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن اور سیکورٹی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی مسلح افواج کی کاوشوں اور کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پاک افغان سرحد پر اضافی سیکورٹی کیلئے ایف سی کی تعیناتی اور باڑ لگانے کے حوالے سے خطہ میں امن کیلئے پاک فوج کے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ اپنی دوسری مصروفیات میں جنرل زبیر نے یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل کوسٹاریکوس سمیت آسٹریلیا، ترکی، اردن، کینیڈا اور جرمنی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

متعلقہ عنوان :