یونین کونسل روات ،چارہان ،سہربگلہ اور انگوری کیلئے گیس فراہمی کے ٹینڈر 31 جنوری کو مشتہر کردئیے جائینگے

جمعرات 18 جنوری 2018 00:51

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2018ء) یونین کونسل روات ،چارہان ،سہربگلہ اور انگوری کیلئے گیس فراہمی کا باقاعدہ آغاز کرنے کیلئے محکمہ سوئی گیس کی ہدایت پر ٹینڈر اس ماہ کی 31 تاریخ کو مشتہر کردئیے جائینگے، چارہان ،سہربگلہ،روات اور انگوری میں 100 کلومیٹر لائنیں بچھا کر ان علاقوں میں رہائش پذیر عوام کو گیس جیسی نعمت دی جائیگی، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی خصوصی ہدایت پر ان منصوبوں کیلئے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں اور ان منصوبوں کیلئے حقیقی کردار معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کا ہے جنکی ذاتی دلچسپی سے ان چار یونین کونسلوں کو گیس فراہمی کا آغاز ہوگا گیس کی فراہمی کے باعث ان دورافتادہ علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کی مشکلات میں واضع کمی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :