دھارا چٹہ موڑ میں غریب اور نادار مریضوں کو مفت طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کیلئے مفت میڈیکل سنٹر کا قیام

جمعرات 18 جنوری 2018 00:51

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2018ء) دھارا چٹہ موڑ میں اہل علاقہ خصوصاًغریب اور نادار مریضوں کو مفت طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کیلئے مری کے ایک صحافی خالد محمود عباسی نے مفت میڈیکل سنٹر کا قیام عمل میں لایا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے دن خالد محمود عباسی کے والدمحترم تاج محمد عباسی نے اس میڈیکل سنٹر کا افتتاح کردیا۔ مذکورہ میڈیکل سنٹر میں غریب لوگوں کے مختلف مفت ٹیسٹ ،علاج اور فری ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔ میڈیکل سنٹر میں ڈاکٹر محمد امجد عباسی اور ڈاکٹر کاشف مریضوں کامعائنہ ،ٹیسٹ اور فری ادویات فراہم کرینگے۔

متعلقہ عنوان :