آر ٹی اے راولپنڈی کی جانب سے مری کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا گیا

جمعرات 18 جنوری 2018 00:51

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2018ء) پٹرولیم مصنوعات میںاضافہ ہونے کے بعد آر ٹی اے راولپنڈی کی جانب سے مری کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ایسے میںمری زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 3سو سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے گئے جبکہ ایک لاکھ 62ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کی مد میںگورنمنٹ کے خزانے میں جمع کرائے گئے۔

(جاری ہے)

اس امر کا انکشاف ڈی ایس پی ٹریفک سرکل مری راجہ خان زمان نے کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ زائد کرایہ کی وصولی کے خلاف شکایات کے پیش نظر مری ٹریفک وارڈن کا اسکواڈ تشکیل دیا گیا تھا جس نے زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا جس پر3 سو سے زائد گاڑیوں کے چالان کرتے ہوئے ایک لاکھ 62ہزار پانچ سوجرمانہ گورنمنٹ کے خزانے میں جمع کیا اور60سے زائد مسافروں کو موقع پر کرایہ واپس کرایا گیا۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوں اورسیاحوں کو سہولیات کی فراہمی او رشکایات کے فوری ازالہ کیلئے سنی بنک کے مقام پر سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے رابطہ کیلئے 051-9269200 ۔ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کو کہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :