ملکہ کوہسار مری کو تیز ہوائوں اور گہرے بادلوں نے گھیر لیا

بدھ کی صبح ہلکی برف باری کا آغاز، شام گئے تک وقفے وقفے سے جاری رہی

جمعرات 18 جنوری 2018 00:51

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2018ء) ملکہ کوہسار مری کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب تیز ہوائوں اور گہرے بادلوں نے گھیر لیا اور بدھ کی صبح ہلکی برف باری کا آغاز ہوا جو شام گئے تک وقفے وقفے سے جاری رہا۔ طوفانی سرد ہوائوں اور برف باری سے مری میں سردی کی شدت میں سخت اضافہ ہوگیا اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ۔

(جاری ہے)

مری آئے ہوئے سیاحوں اور مقامی لوگوں نے گرم مشروبات اور ہیٹروں کا استعمال شروع کردیا ہے۔

ٹھنڈی اوریخ بستہ ہوائوں اور گہرے بادلوں کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ مری آئے ہوئے منچلے اور سیاح فیملیاں مری میں ہونے والی اس برف باری کو دیکھنے مال روڈ اور دیگر سیاحتی مقامات پر پہنچ گئے اور ان خوبصورت نظاروں سے خوب لطف اندوز ہوتے رہے۔

متعلقہ عنوان :