مری میں غیر قانونی تعمیرات اور سرکاری اراضی پر قبضے کرنے والوں کو میونسپل کارپوریشن مری نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر نوٹس جاری کردئیے

جمعرات 18 جنوری 2018 00:50

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2018ء) مری میں غیر قانونی تعمیرات اور سرکاری اراضی پر قبضے کرنے والوں کو میونسپل کارپوریشن مری نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں ۔اب تک 170 سے زائد غیر قانونی تعمیرات کرنے والے مالکان اور ایک سو کے قریب سرکاری اراضی پر قابض افراد کو نوٹس دئیے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی طرف سے 15 دن کے اندر ان غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کے بعد جہاں میونسپل کارپوریش مری انتہائی متحرک دکھائی دیتی ہے وہاں جن افراد کیخلاف کاروائی ہونی ہے وہ بھی ہاتھ پائوں مار نے میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ بعض ایسی غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کے نوٹس دئیے گئے ہیں جن کی مکمل پشت پناہی میونسپل کارپوریشن کا عملہ کرتا رہا ہے۔ 30 سے چالیس فٹ بلند عمارتوں کو جرمانے کرکے انہیں قانونی حیثیت دینے کیلئے حکومت پنجاب کے ذمہ داران حکمت عملی کو حتمی شکل دے رہے ہیں جبکہ باقی ماندہ عمارتوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :