بیول گوجرخان روڈ پر ٹریفک حادثہ،نوجوان جان بحق

جمعرات 18 جنوری 2018 00:50

ْ گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2018ء) بیول گوجرخان روڈ پر ٹریفک حادثہ،نٹرالی کے مقام پر ٹریکٹرٹرالی سمیت پلی سے نیچے جاگرا، نوجوان جان بحق،تفصیلات کے مطابق حبیب چوک کا رہائشی محمدعثما ن ولد محمدظہور بیول سے اپنے ٹریکٹر ٹرالی پر حبیب چو ک کی طرف جارہا تھا تو نٹرالی پلی پر ٹرالی کھل جانے کی وجہ سے ٹریکٹر بے قابو ہوگیا اور پلی سے نیچے جاگرا جس کے نتیجے میں محمدعثمان جان بحق ہوگیا نوجوان عثمان کی موت کی خبر اہل خانہ تک پہنچتے ہی کہرام مچ گیا حادثاتی موت پر علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی۔

متعلقہ عنوان :