موقع ملا تو علاقہ کی خدمت کر کے محرومیاں دور کرینگے،امین اسلم

جمعرات 18 جنوری 2018 00:20

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک نظریاتی جماعت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارحسن ابدال تحصیل کے گائوں پتھر گڑھ میں نوازش خان اور انکی تمام برادری کی طرف سے ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موقع ملا تو علاقہ کی خدمت کر کے محرومیاں دور کرینگے یہاں پر وہ حقیقی نمائندگی دینگے جس کی اس علاقہ کو ضرورت ہے تین پشتوں سے یہاں الیکشن لڑ رہے ہیں اور اس علاقہ نے ہمیشہ محبت اور عزت دی ہے۔