ہری پور آمد پر میاں محمد نواز شریف کا شاندار استقبال کیا جائے گا، وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد

جمعرات 18 جنوری 2018 00:20

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2018ء) وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا بیس جنوری کو باہتر کے مقام پر قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کا بھر پور استقبال کرنے کا اعلان، چیئرمین یونین کونسل جنگل حاجی اعظم پسوال کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا، کل تک ایک دوسرے کو چور کہنے والے اقتدار کیلئے اکھٹے ہو گئے باشعور پاکستانی قوم ان کے عزائم سے آگاہ ہے، مسلم لیگ ن کی قیادت نے ان ساڑھے چار سالوں کے دوران ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا، ہری پور آمد پر میاں محمد نواز شریف کا شاندار استقبال کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو میں نوجوان لیگی رہنما طلال بٹ کی طرف سے دی گئی ٹی پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس چیئرمین یونین کونسل جنگل حاجی اعظم پسوال ،کونسلر بنارس خان،کونسلر علی اصغر ،ڈاکٹر محمد اشرف بٹ،ڈاکٹر میاں راشد ،شیخ جواد اور دیگر بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ کہ 20جنوری کو میاں محمد نواز شریف کے دورہ ہری پور کے موقع پر باہتر کے مقام پر اہلیان اٹک اپنے قائد کا عظیم الشان استقبال کرینگے اس حوالے سے شیخ آفتاب احمد نے چیئرمین یونین کونسل جنگل حاجی اعظم پسوال کو انتظامات کی ہدایت جاری کردیں انہوں نے کہا کہ لاہور میں احتجاج کرنے والے عوام کے مسترد شدہ لوگ ہیں کل تک ایک دوسرے کے خلاف غلیظ زبانیں استعمال کرنے والے آج اقتدار کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں عمران اور قادری نے پہلے بھی ملکی ترقی روکنے کی کوشش کی اب چار ماہ حکومت کے باقی ہیں انکا احتجاج سمجھ سے بالا تر ہے انہوں نے کہا کہ 2018میں بھی مفاد پرستی کی سیاست کرنے والوں کوعوام مسترد کر کے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوائیں شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ اٹک میاں محمد نواز شریف کے چاہنے والوں کا علاقہ ہے، بیس جنوری کو ہزاروں اہلیان اٹک میاں محمد نواز شریف کا استقبال کر کے انکے ساتھ محبتوں کا ثبوت دینگے۔

متعلقہ عنوان :