ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں مزید گراوٹ، قیمت 10 ہزار ڈالر سے نیچے آگئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 جنوری 2018 00:41

ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں مزید گراوٹ، قیمت 10 ہزار ڈالر سے نیچے ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2018ء) ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت 10 ہزار ڈالر سے نیچے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے مشہور ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کئی ہفتے تک دنیا بھر میں تہلکہ مچانے کے بعد شدید نقصان سو دوچار ہوگئی ہے۔ بٹ کوائن کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز بٹ کوائن کی قیمت میں مزید کمی دیکھنے میں آئی۔

بٹ کوائن کی قیمت 10 ہزار ڈالر سے نیچے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ بٹ کوائن کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ ہفتے قبل تک بٹ کوائن کی قیمت 20 ہزار ڈالرز کی حد تجاوز کر گئی تھی۔ بٹ کوائن کی قیمت میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب چکے ہیں۔ بٹ کوائن ہی نہیں اس وقت تمام کرپٹو کرنسیز کا برا حال ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 بڑی کرپٹو کرنسی سے سرمایہ کاروں کو 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ اس تمام صورتحال میں بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے مزید نقصان سے بچنے کیلئے اپنی سرمایہ کاری نکالنا شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :