سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا بلڈپریشر ڈائون ہوگیا،ہسپتال میں داخل

بدھ 17 جنوری 2018 23:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا بلڈپریشر ڈائون ہوگیا ڈاکٹروں نے ہسپتال میں داخل کرلیا۔ مکمل آرام کا مشورہ بھی دیا۔

(جاری ہے)

یوسف رضا گیلانی کے بھائی نے اس حوالے سے بتایا کہ یوسف رضا گیلانی کی طبعیت اچانک ناساز ہوئی جس پر انہیں لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں معائنہ کیلئے لایا گیا،بلڈپریشر ڈائون ہونے پر ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم کو ہسپتال میں داخل کرلیا،ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم کو مزید معائنہ کیلئے ہسپتال میں داخل کرنے کے ساتھ مکمل آرام کی ہدایات کی ہیں۔