لاہور،پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی، نرگس خان اور سونیا خان نیازی خواتین کے ایک بڑے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ آمد

بدھ 17 جنوری 2018 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی ‘لاہور کی صدر نرگس خان اور جنرل سیکرٹری سونیا خان نیازی خواتین کے ایک بڑے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ آئیں اس موقع پر جلسہ گاہ میں پہلے سے موجود پیپلز پارٹی کی جیالیوں نے ان کا نعروں کی گونج میں استقبال کیا اور پیپلز پارٹی کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا کہ آج کا یہ احتجاجی جلسہ ایک نکتہ آغاز ہے ہم اپنے قائدین کی کال کے منتظر ہیں ہمیں جو ہمارے قائد آصف علی زرداری کال دیں گے اس پر عمل کریں گے آج کے اس جلسہ میں پیپلز پارٹی کی خواتین نے بڑی تعدا د میں شرکت کرکے بتا دیا ہے کہ آج بھی پیپلز پارٹی پوری آب و تاب سے قائم ہے اور رہے گی پیپلز پارٹی کل بھی بڑی جماعت تھی اور آج بھی بڑی جماعت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کو انصاف دلواکر ہی دم لیں گے اور تب تک چین سے نہیں بھٹیں گے جب تک انہیں انصاف نہیں مل جاتا ۔