Live Updates

شہباز شریف کی جانب سے سب قومی لیڈروں کو اس درندگی کے خلاف یک جان ہو کر لڑنے کی دعوت

muhammad ali محمد علی بدھ 17 جنوری 2018 23:43

شہباز شریف کی جانب سے سب قومی لیڈروں کو اس درندگی کے خلاف یک جان ہو کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2018ء) پہلے آنسو تھمے نہیں تھے کہ قوم کو ایک اور صدمے نے گھیر لیا ایک اور درندے کے ہاتھوں ایک ننھی کلی کو مسل دیا گیا ۔مردان میں 3 سالہ اسماء کی عصمت دری پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے انتہائی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے اور سب قومی لیڈروں کو اس درندگی کے خلاف یک جان ہو کر لڑ نے کی دعوت دی گئی ہے کہ ملکی مسائل کا حل نا گزیر ہے اس طرح ننھی جانوں کا قتل ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے اور باعث تکلیف بھی ہمیں آپسی جھگڑے مٹا کر اس مسئلے کے خلاف جنگ لڑنی چاہیے۔

مردان میں ہونے والا یہ اندوہناک واقعہ ہم سب کے لئے ایک صدمہ کی گھڑی ہے ۔
یاد رہے کہ مردان کے علاقے جندر پار گوجر گڑھی میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والی 4سالہ بچی عاصمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹروں نے بچی پر جنسی تشدد اور زیادتی کی تصدیق کر دی ہے‘ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ عاصمہ کے جسم کے مختلف حصوں پر زخم تھے تا ہم بچی کی ہلاکت گلا گھونٹنے سے ہوئی ۔

(جاری ہے)

شیطان صفت اور جنسی جنونی قاتلوں نے معصوم بچی عاصمہ سے زیادتی کرنیکے بعد بچی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا اور نعش کھیتوں میں پھینک دی‘ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مردان میں 2بچیوں کو جنسی تشدد کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیاگیا تھا‘22اگست 2016کو مردان کے علاقے لونڈ خوڑ میں6سالہ شب نور کو زیادتی کا نشانہ بنا کرموت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا جبکہ مردان کے علاقہ شیر گڑھ میں 9سالہ بچی کو تین نوجوانوں نے زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیاتھا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :