پولیس نے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا

بدھ 17 جنوری 2018 23:43

لاڑکانہ۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی، لوٹ مار، چوریوں اور پولیس مقابلوں جیسے سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاریوں اور روپوشوں سمیت 8 مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رحمت پور پولیس نے قتل، ڈکیتوں، لوٹ مار، چوریوں اور پولیس مقابلوں کے متعدد مقدمات میں اشتہاری، روپوش اور مطلوب 5 روپوش ملزمان ارشاد میرانی، محمد خان میرانی، وسیم میرانی، روپوش ملزم شاھد حسین میرانی، ذوالفقار میرانی کو، تعلقہ پولیس نے روپوش ملزم صدیق میرانی اور انعام میرانی کو جبکہ رتو ڈیرو پولیس نے روپوش ملزم زبیر میرانی کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ مختلف تھانوں سے ان کے مزید کرمنل رکارڈ کی تفصیلات بھی حاصل کیے جا رہے ہیں جو بعد میں جاری کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :