ضلع سکھر پولیس کی جانب سے سماجی برائیوں کی روک تھام کیلئے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری

بدھ 17 جنوری 2018 23:43

سکھر۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) ضلع سکھر پولیس کی جانب سے سماجی برائیوں کی روک تھام کیلئے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس ترجمان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سب ڈویڑن سٹی و روہڑی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں گٹکہ مین پوری و دیگر مضر صحت اشیاء برآمد کر لی گئیں جبکہ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

اے ایس پی سٹی محمد معروف عثمان کی سربراہی میں پولیس نے اے سیکشن کی حدود میں کارروائی کے دوران دو منشیات فروشوں علی گل اور سلام خان کو گرفتار کر کے 60 کٹے پان پراگ کارٹون سمیت چرس برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں گلوب چوک کے قریب ناکہ بندی کے دوران منشیات فروش آصف علی ولد شاہد آرائیں کو دھر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے مقدمہ تھانہ اے سیکشن میں درج کرلیا گیا ہے۔ مزید برآں روہڑی پولیس نے دوسروں کا چین و سکون خراب کرنے والے عناصر کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے ایکو ساونڈ سوزوکی تیار کرنے والے ٹیکنیشن کو دھر لیا 4 منچلے ڈانسر بھی گرفتار کے مقدمہ درج کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں در محمد جانوری (لائوڈ سپیکر ٹیکنیشن) منظور حسین جوگی ڈرائیور شامل ہیں۔ ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے تمام افسران کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی فرد کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ دوسروں کی سکون خراب کرنے والے عناصرکیخلاف بھرپور کارروائیوں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :