ْ ٹریفک نظام میں مزید بہتری کیلئے ٹریفک فائٹر فورس میں مزید 70 اہلکاروں کا اضافہ کردیا گیا

بدھ 17 جنوری 2018 23:42

سکھر۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی جانب سے ٹریفک جام پارکنگ سمیت ون وے پر عملدرآمد کرنے اور ٹریفک نظام میں مزید بہتری کیلئے ٹریفک فائٹر فورس میں مزید 70 اہلکاروں کا اضافہ کردیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق اب 40 سے 110 ٹریفک اہلکاروں میں مشتمل ڈولفن فورس ٹریفک نظام کو مزید موثربنایا گیا ہے ،غیرقانونی پارکنگ, اپلائیڈ موٹرسائیکل، بلو لائٹس، ٹنٹڈ گلاسس کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سکھر نے تمام افسران و اہلکاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ اب کام اور صرف کام کرنا چاہئے، سست اہلکاروں کی پولیس میں اب کوئی جگہ نہیں آرام کرنے والے اہلکار نوکری چھوڑ کر گھر چلیں جائیں اگر اب روڈ رستوں پر غلط پارکنگ یا ٹریفک جام یا دیگر مسائل نظر آئے تو متعلقہ عملے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور قانون شکنی کرنے والے افراد کو سخت سزا دی جائے ،انہوں نے ہدایت کی کہ عوام سے بہتر رویہ اختیار کیا جائے انہیں ٹریفک قوانین کے متعلق احسن انداز سے آگاہی دی جائے ،ون وے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں قانون کی پاسداری ہر فرد پر عائد ہوتی ہے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی ہونی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :