نیوپنڈ اور نواں گوٹھ ڈسپنسریوںکو فعال بنایا جائے ، صدر آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز

بدھ 17 جنوری 2018 23:42

سکھر۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) آل سکھر اسما ل ٹر یڈرز اینڈ کا ٹیج انڈ سٹریز کے صدر حاجی عبدالمتین بندھانی نے کہا ہے کہ نیوپنڈ اور نواں گوٹھ کی ڈسپنسریوں کوڈاکٹرز و عملے کی موجودگی کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو درپیش مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اپنے دفتر میں تاجروں اور شہریوںکے ایک وفد سے ملاقات میں بات چیت کرتے انہوں نے کہا کہ نیوپنڈ اور نواں گوٹھ میں قائم میونسپل ڈسپنسریاں ہیں جو کہ ایک طویل عرصے سے غیر فعال ہیںاور انہیں سہولتیں فراہم کرنے کے بجائے یوسی چیئرمین کے آفس میں تبدیل کردیا گیا ہے ، انہوں نے میئر سکھر ارسلان شیخ سے اپیل کی کہ نیوپنڈ اور نواں گوٹھ میں قائم میونسپل ڈسپنسریوں میں یوسی چیئرمین کے آفس کو ختم کر کے انہیں کسی اور مناسب جگہ دفاتر فراہم کئے جائیں تاکہ شہریوں کو علاج ومعالجہ کی سہولت میسر آسکے۔

اس موقع پربدر رفیق قر یشی، بر کت علی سو لنگی، حاجی شفیع عباسی، خواجہ جلیل، صابر کپتان، ملک محمد رضوان، ملک یعقوب، گلزار بھٹو، فیا ض خا ن ، لالا عا بد کھو کھر، مولانا عثمان فیضی،عبدالرحیم سیٹھی، ودیگرموجود تھے۔