لوکل گورنمنٹ کے یونین کمیٹی میں تعینات ملازمین کا گزشتہ پانچ برسوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف مظاہرہ

بدھ 17 جنوری 2018 23:42

سکھر۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) لوکل گورنمنٹ کے یونین کمیٹی میں تعینات ملازمین گزشتہ پانچ برسوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور تنخواہوں کو ٹریزی سے منسلک نہ کرنے کے خلاف ایاز میمن، مجاہد کھوسو، کنور جبران، ایاز بھٹو، اکبر مہر ، برکت بھٹو کی قیادت میں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کہنا تھا کہ گزشتہ 5برسوں کی تنخواہیں جاری نہ ہونے سے ملازمین کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، ہمارے بچے فاقہ کشی پر مجبور ہیں، ہم نے عزیز و اقارب سے قرضہ لیکر اپنے بچوں کا پیٹ پالنے پر مجبور ہوئے جبکہ 200سے زائد ملازمین تاحال پوسٹنگ سے محروم ہیں جس کے باعث ان ملازمین میں شدید بے چینی کی لہر دوڑ چکی ہیں۔