ریلوے پریم یونین کی جانب سے ٹی ایل اے اور پی ایم پیکیج ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات پر وفاقی وزیر ریلوے و چیئرپرسن ، چیف ایگزیکٹیو سے اظہار تشکر

بدھ 17 جنوری 2018 23:42

سکھر۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین سی بی اے نے یکم جنوری 2017تک مدت ملازمت ایک برس رکھنے والے ایک سے 15 سکیل تک کے ریلوے کے ٹی ایل اے اور پی ایم پیکیج ملازمین کو فوری طور پر مستقل کرنے کے احکامات جاری کیے جانے پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، چیئرپرسن میڈم پروین آغا، چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد جاوید انور بوبک، سیکرٹری ریلوے بورڈ زبیر شفیع غوری اور چیف پرسانل آفیسر چوہدری بلال سرور کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ریلوے پریم یونین کے مرکزی سینئر نائب صدر شیخ محمد انور، سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو، چیف آرگنائزر چوہدری محمود الاحد، عبدالقیوم اعوان اور فیاض شہزاد نے کہا ہے کہ ریلوے انتظامیہ نے بروقت فیصلہ کی خبر سنتے ہی ریلوے ملازمین میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔ تمام ملازمین دفاتر میں مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں اور اللہ کا شکر ادا کررہے ہیں اُنہوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین کی شب و روز کوششوں اور محنت سے ریلوے نے آج یہ کھویا ہوا مقام حاصل کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :