محکمہ سندھ اطلاعات سکھر آفس میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد

بدھ 17 جنوری 2018 23:41

سکھر۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) محکمہ اطلاعات سکھر ڈویژنل آفس میں ایک تعزیتی اجلاس ڈائریکٹر سید آصف علی شاہ کی زیر صدارت ہوا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سابق ڈائریکٹر انفارمیشن قربان پیر زادہ کے انتقال پر اظہار تعزیت و افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات اور زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

سید آصف علی شاہ نے کہا کہ قربان پیرزادہ ادب اور صحافت کاایک ادارہ تھے ، وہ ایک ذہین ، ہوشیار اور با اخلاق ڈائریکٹر تھے، انہوں نے کہا کہ قربان پیر زادہ کے انتقال سے پیداہونیوالا خلا سالوں تک نہ بھر سکے گا ، اور وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں موجود رہیں گے ۔ اس موقع پر محکمہ اطلاعات کے افسران اور ملازمین محمد اسلم کوکھر ، کامران پھلپوٹو، غلام رضا بھٹی ، امان اللہ چنہ ، آفتاب بخاری، عزیز اللہ میمن، خان محمد سومرو، عبدالحفیط ناریجو، ایاز علی قاضی، سارنگ سمیجو اور دیگر نے کہا کہ قربان پیر زادہ ادب کی دنیا میں ایک بڑا نام تھے، ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، وہ لکھنے پڑھنے کے ماہر ڈائریکٹر تھے ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قربان پیر زادہ نے صحافتی اور ادبی دنیا میں اچھے تعلقات بنائے ، وہ ہنس مکھ، یاروں کے یار اور غریبوں کے ہمدرد تھے۔ اس موقع پر مرحوم قربان پیر زادہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتح خوانی کی گئی اور دعا کی گئی کہ خدا تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اوران کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :