گھوٹکی ضلع پولیس کیجانب سے فینسی نمبر پلیٹس گاڑیوں اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کاروائی کا آغاز

بدھ 17 جنوری 2018 23:41

سکھر۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) گھوٹکی میں ایس ایس پی گھوٹکی کامران نواز کی ہدایات پر گھوٹکی ضلع پولیس نے ضلع میں فینسی نمبر پکیٹس گاڑیوں اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

ضلع پولیس کی جانب سے ٹریفک پولیس کے تعاون سے گھوٹکی میر پور ماتھیلو ڈھرکی اوباڑو میں کارروائی کرتے ہوئے 273سے زائد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوںکا چالان کیا گیاجبکہ کارروائی کے دوران 5مشکوک گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں جن کے بارے میں معلوما ت کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :