موٹر وے پولیس کیجانب سے روہڑی ٹول پلازہ پر ڈرائیوروں کیلئے ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بدھ 17 جنوری 2018 23:40

سکھر۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) آئی جی موٹر وے سید کلیم امام کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی موٹر وے غلام سرور بھیو کی زیر نگرانی روہڑی ٹول پلازہ پر ڈرائیور وںکیلئے ایک روزہ میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا، کیمپ میں موٹر وے پولیس کے پیرامیڈیکل کے تجربہ کار سٹاف نے ڈرائیوروں کی آنکھوں، بلڈ پریشر، شوگر کا معائنہ اور وزن چیک کیا گیا اس دوران ڈرائیور حضرات کو صحت کے حوالے سے مفید معلومات بھی فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر ڈی ایس پی موٹر وے پولیس پنوعاقل سبت حسنین کا کہنا تھا کہ دوران ڈرائیورنگ ڈرائیور حضرات کی صحت انتہائی اہمیت رکھتی ہے، لہٰذا ڈرائیور حضرات میڈیکل کیمپ کے دوران بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ممکنہ حادثات سے بچ سکتے ہیں، میڈیکل کیمپ کا مقصد یہ تھا کہ ڈرائیور حضرات ڈرائیونگ کے لئے فٹ ہیں یا نہیں۔

(جاری ہے)

میڈیکل کیمپ میں موجود ڈرائیور حضرات نے موٹروے پولیس کے اس اقدام کو سراہاتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے میڈیکل کیمپ سے صحت کے بارے میں مفید معلومات فراہم کی جارہی ہیں، نیشنل ہائی وے پر صحت مراکز نہ ہونے کی وجہ سے ڈرائیور حضرات کو کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں تاہم میڈیکل کیمپ میں اپنی بیماریوں کی بروقت تشخیص کے بعد علاج و معالجے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :