سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے حکومت کو بجٹ 2018 کیلئے تجاویز پیش کردیں

بدھ 17 جنوری 2018 23:40

سکھر۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے حکومت کو بجٹ 2018 کیلئے تجاویز پیش کردیں۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایوانِ صنعت و تجارت کے صدر انجینئر عبدالفتاح شیخ کی سربراہی میں محمد دین، محمد عامر فاروقی، عبدالمجید قریشی پر مشتمل ایوان کی قائمہ کمیٹی برائے ایف بی آرکا اجلاس دفتر ایوان میں منعقد ہواجس میں سیکریٹری ایوان اسرار حسین بھٹی بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے نئے مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز تیار کیں تاجر برادری کو درپیش ٹیکس آڈٹ کی متعارف کرائی گئی معترضہ پالیسی اور اُس پر ملک بھر کی تاجر برادری کے تحفظات کوخصوصاً مدِ نظر رکھا گیا۔ صدرِ ایوان نے حکومت کو تجویز پیش کی کہ محصولات میں اضافہ کرنے کیلئے ٹیکس نیٹ کو وسیع تر کیا جائے اور ایسے تمام سیکٹرز جو قابلِ ٹیکس آمدنی پر ٹیکس ادا نہیں کر رہے اُنہیں دائرہ ئِ ٹیکس میں شامل کیا جائے اور موجودہ ٹیکس دہندگان کو اعتماد میں لے کر ملک بھر میں کاروبار دوست ماحول کو پروان چڑھایا جائے تاکہ پاکستان کی اقتصادی سرگرمیاں اور عوام الناس کا معیارِ زندگی بہتر ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :