محکمہ سندھ اطلاعات کے سابق ڈائریکٹرقربان پیرزادہ انتقال کر گئے

بدھ 17 جنوری 2018 23:40

سکھر۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) محکمہ سندھ اطلاعات سکھر ریجن کے سابق ڈائریکٹر اور نامور ادیب قربان علی پیرزادہ گذشتہ روز انتقال کرگئے، انہیں موہن جو دڑو کے نزد گائوں بلہڑیجی میں پرنم آنکھوں کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ و تدفین میں محکمہ اطلاعات کے افسران ، ملازمین، سیاسی سماجی رہنمائوں، ادیبوں، شاعروں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :