فرانسیسی پولیس نے ایک 73 سالہ شرابی ڈرائیور کو چوک کے گرد 17 چکر لگانے کے بعد روک لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 17 جنوری 2018 23:25

فرانسیسی پولیس نے ایک 73 سالہ شرابی ڈرائیور کو چوک کے گرد 17 چکر لگانے ..

فرانسیسی پولیس نے ایک 73سالہ شرابی ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔ اس شخص نے الکوحل کی بہت زیادہ مقدار استعمال کی اور گاڑی لیکر نکل گیا۔ ایک چوک پر پہنچ کر اسے سمجھ ہی نہ آیا کہ کدھر جانا ہے۔ شرابی ڈرائیور نے چوک   کے 17 چکر لگائے۔

(جاری ہے)

گرفتاری پر اس کا کہنا تھا کہ اس نے سائرن کی آوازیں نہیں سنیں۔
ایک اخبار کے مطابق اس طرح کی پریشان کن قسم کی ڈرائیونگ 73 سالہ شخص نے پہلی بار نہیں کی ہے۔ اخبار کا کہنا تھا کہ اس شخص کا ڈرائیونگ لائسنس  ضبط کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :