سابق وزیراعظم محمد نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی کارکردگی سے شکست کھانے والے مایوس عناصر کے احتجاج کو آج پوری قوم نے مسترد کر دیا ہے، سیاسی کزنز کو چیلنج ہے کہ انہوں نے اپنے اپنے صوبے میںگزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران کوئی بھی ایک منصوبہ مکمل کیا ہے تو وہ قوم کے سامنے لائیں، اب میچ فکس نہیں چلے گا، 2018ء میں پاکستان کے عوام جس کو ووٹ دیں گے وہی اقتدار میں آئے گا، مارچ میں سینیٹ انتخابات اور عام انتخابات اپنے وقت پر ہونگے،

سیاسی کزنوں کا گٹھ جوڑ ملکی ترقی اور عوام کی خدمت کے خلاف ہو رہا ہے، جس سلیقے سے ہر دو سال بعد کنٹینر تیار ہوتا ہے اسی جذبے سے اپنے اپنے صوبوں میں یہ سیاسی کزنز کام کرتے تو عوام جنہوں نے انھیں جھوٹے وعدوں پر ووٹ دیئے تھے، وہ بھی خوش ہو جاتے، اب صرف اور صرف کارکردگی کی سیاست ہوگی، جس طرح سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، دہشت گردی پر قابو پایا، ملک کو معاشی طورمستحکم کرنے کے لئے سی پیک کا تحفہ دیا اور ملک بھر میں موٹر ویز اور سڑکوں کا جال بچھایا، آج سے پہلے کوئی حکومت ایسا نہیں کرسکی، منتخب جمہوری حکومت کے خلاف نفرت انگیز تقاریر پر آئینی اداروں کو نوٹس لینا چاہیے، پارلیمنٹ، پی ٹی وی اور وزیراعظم ہائوس پر حملہ کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے، انتخابات سے صرف 4ماہ پہلے ایک اور کنٹینر کی تیاری سوالیہ نشان ہے،محمد نواز شریف کی مقبولیت کے خوف سے آج کا کنٹینر سجایا گیا ہے، اپوزیشن جماعتوں کالاہور میں کیا جانے والا پاور شو بری طرح ناکام ہو گیا، پنڈال میں لوگ کم اور سٹیج پر زیادہ تھے، یہ ان لوگوں کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے، ملک میں بغیر کسی ڈسٹربنس کے جمہوریت 10 سال کا اپنا دور مکمل کرے گی جس سے جمہوریت کو بھی تقویت ملے گی اور پاکستان بھی مضبوط ہو گا، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی میڈیا اور نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 17 جنوری 2018 23:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی کارکردگی سے شکست کھانے والے مایوس عناصر کے احتجاج کو آج پوری قوم نے مسترد کر دیا ہے، سیاسی کزنز کو چیلنج ہے کہ انہوں نے اپنے اپنے صوبے میںگزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران کوئی بھی ایک منصوبہ مکمل کیا ہے تو وہ قوم کے سامنے لائیں، اب میچ فکس نہیں چلے گا، 2018ء میں پاکستان کی عوام جس کو ووٹ دے گی وہی اقتدار میں آئے گا، مارچ میں سینیٹ انتخابات اور عام انتخابات اپنے وقت پر ہونگے، سیاسی کزنوں کا گٹھ جوڑ ملکی ترقی اور عوام کی خدمت کے خلاف ہو رہا ہے،جس سلیقے سے ہر دو سال بعد کنٹینر تیار ہوتا ہے اسی جذبے سے اپنے اپنے صوبوں میں یہ سیاسی کزنز کام کرتے تو عوام جنہوں نے انہیں جھوٹے وعدوں پر ووٹ دیئے تھے، وہ بھی خوش ہو جاتے، اب صرف اور صرف کارکردگی کی سیاست ہوگی، جس طرح سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، دہشت گردی پر قابو پایا، ملک کو معاشی طورمستحکم کرنے کے لئے سی پیک کا تحفہ دیا اور ملک بھر میں موٹر ویز اور سڑکوں کا جال بچھایا، آج سے پہلے کوئی حکومت ایسا نہیں کرسکی، منتخب جمہوری حکومت کے خلاف نفرت انگیز تقاریر پر آئینی اداروں کو نوٹس لینا چاہئے، پارلیمنٹ، پی ٹی وی اور وزیراعظم ہائوس پر حملہ کرنے والوں کو سزا ملنی چاہئے، انتخابات سے صرف 4ماہ پہلے ایک اور کنٹینر کی تیاری سوالیہ نشان ہے،محمد نواز شریف کی مقبولیت کے خوف سے آج کا کنٹینر سجایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو میڈیا اور ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہی تھیں۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آج پورے پاکستان کے عوام اپنے ٹی وی سکرین پر سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی کارکردگی کی سیاست سے شکست کھانے والے اور نامعلوم افراد و نامعلوم نجومیوں کے کہنے پرسیاسی کزنزکے کٹھ پتلی کھیل کو دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک بات ہے کہ کبھی ماڈل ٹائون تو کبھی قصور واقعہ پر اور کبھی منتخب حکومت کے خلاف ڈی چوک میں دھرنے دینے کے لئے کنٹینر تیار ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسے احتساب اور حساب کا نعرہ ہے، طاہرالقادری خاص وقت کا تعین کر کے پاکستان آتے ہیں، اب ایسا نہیں ہوسکتا، اب پاکستان میں بہانے بنا کر سیاست نہیں چلے گی ،۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے گذشتہ ساڑھے چار سالوں کے دوران عوام سے جو جو وعدے کیے وہ پورے کر کے دیکھائے ہیں ،ساڑھے 11ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوچکی ہے، 2018 میں مزید توانائی کے منصوبے مکمل ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کی قیادت میں مرکزی حکومت نے صوبوںکے ذمہ کام بھی کئے ہیں، کنٹینر کی سیاست کرنے والوں کو چاہئے کہ وہ کنٹینر کبھی اپنے اپنے صوبوں میں بھی لیکر جائیں اور عوام کو جواب دیں کہ جن جن وعدوں پر ووٹ لئے تھے ان کا کیا بنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ لاہور میں سیاسی کزنز کا اجتماع ماڈل ٹاؤن سانحہ کے لئے نہیں بلکہ سیاسی مفادات کیلئے ہے، آج کے اجتماع میں جتنے لوگ ہیں اس سے زیادہ توکونسلر کی کارنر میٹنگ میں ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چکوال کے ضمنی الیکشن کے نتائج 2018ء میں پنجاب ،سندھ ،کے پی کے ،بلوچستان ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کی نوید ہے۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ کنٹینر پر بیٹھے آصف علی زرداری کو پتہ ہے کہ بلدیہ فیکٹری معاملے پر متاثرین کو ابھی تک انصاف نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جمہوری دور میں انتخابی اصلاحات اور بروقت الیکشن بل سمیت جب جب پارلیمنٹ کو ضرورت محسوس ہوئی تو اس وقت عمران خان غائب پائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 20کروڑ عوام پاکستان میں اب جمہوریت پر شب خون نہیں مارنے دے گی۔ دریں اثناء ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کا پاور شو جس کیلئے گزشتہ کئی مہینوں سے منصوبہ بندی کی جا رہی تھی، فلاپ شو کی نذر ہو گیا ہے، تمام ٹی وی چینلز کی سکرینوں پر یہ فلاپ شو مختلف زاویوں سے دکھایا گیا جس میں خالی کرسیوں کے سوا کچھ بھی نہیں تھا، اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ لاہور سمیت پورے پاکستان کے عوام نے محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کی کارکردگی کی تائید کی ہے، ان سیاسی کزنز نے ملک میں جمہوری نظام کو ڈی ریل کرنے کی بہت کوشش کی مگر عوام نے ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ 2018ء کا سال انتخابات کا سال ہے صرف 4 ماہ تو رہ گئے ہیں پھر انتخابات ہوں گے اور عوام جمہوری طریقے سے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے،یہی بہترین اور جمہوری طریقہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی اتحاد صرف اقتدار کے حصول کیلئے ہے لیکن ملک میں اب سیاست بدل چکی ہے اور اب کارکردگی پر سیاست ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اب موجودہ حکومت کا گزشتہ حکومتوں سے موازنہ کرتے ہیں اور پنجاب کی صوبائی حکومت کا بھی دیگر صوبوں سے موازنہ کیا جائے تو فرق واضح نظر آئے گا کیونکہ پنجاب میں دیگر تمام صوبوں کی نسبت زیادہ خوشحالی آئی ہے اور ترقی بھی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رات کی تاریکی میں کئے جانے والے جلسوں میں لوگ کم اور روشنیاں زیادہ ہوتی ہیں، جلسے کرنے ہیں تو محمد نواز شریف کی طرح دن کے اجالے میں کر کے دکھائیں جہاں ہر طرف عوام ہی عوام نظر آتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا لاہور میں کیا جانے والا پاور شو بری طرح ناکام ہو گیا کیونکہ پنڈال میں لوگ کم اور سٹیج پر زیادہ تھے،یہ ان لوگوں کی ناکامی کا ایک واضح ثبوت ہے کیونکہ لوگ ان کے کھوکھلے نعروں اور منفی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بغیر کسی ڈسٹربنس کے جمہوریت 10 سال کا اپنا دور مکمل کرے گی جس سے جمہوریت کو بھی تقویت ملے گی اور پاکستان بھی مضبوط ہو گا۔