طاہر القادری کا دو روز میں اے پی سی بلا کر اگلا لائحہ عمل پیش کرنے کا اعلان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 17 جنوری 2018 23:12

طاہر القادری کا دو روز  میں اے پی سی بلا کر اگلا لائحہ عمل پیش کرنے کا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17جنوری2018ء ): سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے دو روز میں اے پی سی بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے بعد متحدہ اپوزیشن احتجاج کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل بتا دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طاہر القادری نے کہا کہ میں کوئی فیصلہ اکیلا نہیں کروں گا، آئندہ دو روز میں آل پارٹیز کانفرنس میں مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے شیخ رشید کو آج کے جلسے کا مین آف دی میچ قرار دیا۔طاہر القادری نے کہا کہ شریف برادران کی حکومت کا جاناطے ہے دنیا کی کوئی بھی حکومت ان کو نہیں بچا سکے گی۔جلسے کے اختتام پر آئندہ دو روز میں آل پارٹی کانفرنس بلانے اور تمام پارٹیوں سے مشاورت کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا۔