لاہور مال روڈ دھرنے میں شرکاء کی شرکت کے حوالے سے دلچسپ اعداد و شمار

muhammad ali محمد علی بدھ 17 جنوری 2018 22:43

لاہور مال روڈ دھرنے میں شرکاء کی شرکت کے حوالے سے دلچسپ اعداد و شمار
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری 2018ء) لاہور مال روڈ دھرنے میں شرکاء کی شرکت کے حوالے سے دلچسپ اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی مرکزی شاہراہ مال روڈ پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دیے گئے مختصر دھرنے کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل نے دلچسپ اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹر اور معروف اینکر رابعہ انعم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حیران کن طور پر جلسے میں سب سے زیادہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے شرکت کی۔

جلسے میں 70 فیصد شرکاء کا تعلق تحریک انصاف سے تھا۔ جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکن نے حیران کن طور پر بہت کم تعداد میں شرکت کی۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے شرکاء کی تعداد سب سے کم تھی۔ رابعہ انعم نے مزید بتایا ہے کہ کل شرکاء کی تعداد توقع سے کافی حد تک کم رہی۔

متعلقہ عنوان :