مال روڈ دھرنا، اپوزیشن جماعتوں میں پھوٹ پڑ گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 17 جنوری 2018 22:23

مال روڈ دھرنا، اپوزیشن جماعتوں میں پھوٹ پڑ گئی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری 2018ء) مال روڈ دھرنا کے بعد اپوزیشن جماعتوں میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مال روڈ پر اپوزیشن جماعتوں کے دھرنے کے بعد اتحاد میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق طاہرالقادری دھرنے میں تاخیر سے شرکت کرنے پر ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے شدید نالاں ہیں۔ جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے صرف 2 رکنی وفد نے دھرنے میں شرکت کی۔ اسی باعث ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں کو جلسے سے خطاب کی اجازت نہیں دی گئی۔ خطاب کی اجازت نہ ملنے پر متحدہ پاکستان کا وفد جلسہ گاہ سے واپس چلا گیا۔ جبکہ ایم کیو ایم نے دھرنے کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :