Live Updates

عمران خان نے ایک بار پھر پارلیمنٹ پر لعنت بھیج دی

شیخ رشید کا اسمبلی سے مستعفی ہونے کا آئیڈیا اچھا ہے میں بھی پارٹی سے مشاورت کروں گا‘عمران خان ممکن ہے استعفوں کے معاملے پر ہم بھی جلد شیخ رشید کو جوائن کرلیں‘ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کر کے انکو حکومت مخالف احتجاج کیلئے مشورے دوں گا ‘ احتجاج جمہوریت کا حسن ہے، اگر لوگوں کو انصاف مل جائے تو وہ احتجاج کیوں کریں گی انہیں انصاف نہیں ملتا تب ہی وہ احتجاج کرتے ہیں، تمام جماعتوں کو یہاں جمع کرنے پر قادری صاحب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں‘سانحہ منہاج القر آن میں اگر پولیس نے اپنی مرضی سے گولیاں چلائی ہوتیں تو آج سارے اہلکار جیل میں ہوتے اگر آج ہم ان کے خلاف نہ نکلے تو یہ آئندہ بھی شہریوں کو قتل کرتے رہیں گے‘جلسے خطاب

بدھ 17 جنوری 2018 23:25

عمران خان نے ایک بار پھر پارلیمنٹ پر لعنت بھیج دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید کا اسمبلی سے مستعفی ہونے کا آئیڈیا اچھا ہے میں بھی پارٹی سے مشاورت کروں گا ممکن ہے استعفوں کے معاملے پر ہم بھی جلد شیخ رشید کو جوائن کرلیں‘ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کر کے انکو حکومت مخالف احتجاج کیلئے مشورے دوں گا ‘ احتجاج جمہوریت کا حسن ہے، اگر لوگوں کو انصاف مل جائے تو وہ احتجاج کیوں کریں گی انہیں انصاف نہیں ملتا تب ہی وہ احتجاج کرتے ہیں، تمام جماعتوں کو یہاں جمع کرنے پر قادری صاحب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں‘سانحہ منہاج القر آن میں اگر پولیس نے اپنی مرضی سے گولیاں چلائی ہوتیں تو آج سارے اہلکار جیل میں ہوتے اگر آج ہم ان کے خلاف نہ نکلے تو یہ آئندہ بھی شہریوں کو قتل کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزپنجاب اسمبلی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے مزید کہا کہ عاصمہ کے کیس اور زینب واقعے میں فرق ہے۔دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جہاں جرم نہیں ہوتا، مہذب معاشرے مجرموں کو پکڑتے ہیں۔لیکن گذشتہ سالوں میں بچوں کی ویڈیو کا سکینڈل سامنے آیا ، قصور ہی میں پچھلے چند مہینوں میں زینب کے قتل کا کیس سامنے آیا، لیکن مجرم نہ تو سامنے آئے اور نہ ہی انہیں عبرتناک سزائیں نہیں ملیں۔

ماڈل ٹان کا سانحہ کے دوران پولیس نے لوگوں پر براہ راست فائرنگ کی،یہ عوامی تحریک کے ورکرز نہیں پاکستانی تھے ، لیکن سانحے کے اصل مجرم ابھی تک قانون کی گرفت میں نہیں آئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 13تاریخ کو عاصمہ کا واقعہ ہوا،اس کے والدین نے پولیس کو درخواست دی اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی24گھنٹوں کے اندر14تاریخ کو اس کی لاش برآمدکرلی۔

اسی طرح15تاریخ کو عمائدین ، سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی قائم ہوئی ، پولیس انہیںپوری تحقیقات کے بارے میں بتا رہی ہے ، اسی طرح ڈی آئی خان میں لڑکی کی بے حرمتی میں نامزد 9افراد کو بھی گرفتار کیا۔مشال خان قتل کیس میں نامزد 25ملزمان میں سی55لوگ ہم نے گرفتار کر لئے۔ خیبر پختونخوا کی پولیس مکمل غیر سیاسی ہے ، میں شہباز شریف کو چیلنج کرتا ہوں کہ آپ مردان جانا چاہتے ہیں ، شوق سے جائیں اور وہاں جا کر پولیس کے خلاف بات کریں ، مردان کے لوگ آپ کو انڈے اور ٹماٹر ماریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹان اور زینب قتل کیس میں مماثلت ہے، ماڈل ٹائون کی طرح قصور میں بھی پولیس نے نہتے شہریوں پر گولیاں اس طرح چلائیں جس طرح دہشت گردوں پر چلائی جاتی ہیں‘ جب تک اوپر سے حکم نہ ہو پولیس کبھی شہریوں پر گولیاں نہیں برساتی‘اگر پولیس نے اپنی مرضی سے گولیاں چلائی ہوتیں تو آج سارے اہلکار جیل میں ہوتے، اگر آج ہم ان کے خلاف نہ نکلے تو یہ آئندہ بھی شہریوں کو قتل کرتے رہیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ سابق آئی جی پنجاب ارباز خان کی رپورٹ آج تک موجود ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شریف برادران نے من پسندی اور رقم کے عوض پنجاب پولیس میں بھرتیاں کیں، جو پولیس پیسے دے کر تعینات ہو وہ عوام سے پیسہ پورا کرتی ہے، میں پوچھتا ہوں شریف برادران 19 برس سے پنجاب میں طاقت بن کر رہ رہے ہیں انہوں نے پولیس کو ٹھیک کیوں نہیں کیا عمران خان نے شہباز شریف کے مردان جانے کے بیان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ وہ مردان جائیں اور وہاں کی پولیس پر تنقید کریں لوگ آپ کو ٹماٹر اور انڈے ماریں گے کیوں کہ وہاں کی پولیس بہت اچھی ہے شیخ رشید کی جانب سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ کے اعلان پر عمران خان نے کہا کہ میں شیخ رشید کی باتوں سے متفق ہوں ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجرم کو اپنا سربراہ بنائے ، شیخ رشید کا استعفی والا آئیڈیا اچھا ہے اس بارے میں پارٹی سے مشاورت کروں گا اور ممکن ہے ہم جلد شیخ رشید کو جوائن کرلیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات