ْعمران خان اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان کرتے کرتے رک گئے،سوچ کر پارٹی مشاورت کا اعلان کیا

بدھ 17 جنوری 2018 23:25

ْعمران خان اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان کرتے کرتے رک گئے،سوچ کر پارٹی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان مال روڈ پر مشترکہ اپوزیشن کے جلسے سے خطاب کے دوران اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان کرتے کرتے رک گئے اور پھر اچانک پارٹی سے مشاورت کے بعد استعفوں کے فیصلے کا عندیہ دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو جب عمران خان مال روڈ پر احتجاجی جلسے سے خطاب کررہے تھے تو اس دوران وہ اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان کرتے ہوئے اچانک رک گئے اور پھر سوچ کر جواب دیا کہ ہم استعفے کے معاملے پر شیخ رشید کے ساتھ ہیں اور ہو سکتا ہے کہ ہم پارلیمنٹ سے استعفے دے دیں میں اس معاملے پر پارٹی سے مشاورت کرونگا ۔…