Live Updates

عمران خان کا لاہور میں کارکنوں کی تعداد پر سخت اظہار برہمی

ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لینے کیلئے انکوائری کا حکم دیدیا جبکہ پارٹی قائدین نے کارکنوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے تنظیمیں نہ ہونے کو قرار دیدیا ‘ذرائع

بدھ 17 جنوری 2018 23:20

عمران خان کا لاہور میں کارکنوں کی تعداد پر سخت اظہار برہمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا لاہور میں کارکنوں کی تعداد پر سخت اظہار برہمی ‘ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لینے کیلئے انکوائری کا حکم دیدیا جبکہ پارٹی قائدین نے کارکنوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے تنظیمیں نہ ہونے کو قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے جلسے میں جب عمران خان اسٹیج پر آئے تو انکو وہاں تحر یک انصاف کے پر چم اور کارکنوں کی انتہائی کم تعداد نظر آئی جس پر عمران خان نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کارکنوں کی کم تعد اد پر پارٹی قائدین سے جواب طلبی کی تو عمران خان کو بتایا گیا کہ پارٹی کی تنظیمیں نہ ہونے کی وجہ سے کارکنان متحر ک نہیں اس لیے کم کارکنان آئے مگر عمران خان نے انکوائری کا حکم دیدیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :