شیخ رشید نے مال روڈ پر احتجاجی جلسے میں قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا

نیب نے شہبا زشر یف کو بھی طلب کر لیا ہے میں نیب کو کہتاہوں ہو انکو پکڑ کرماریں ‘ میں کعبے کی قسم کھا کر کہتاہوں کہ اجمل قصاب کا پتہ رائٹرز کو نوازشریف نے دیا ‘ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں پانچ ججز کے فیصلے کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دو ،ماڈل ٹان کے قاتل کاروباری لوگ ہیں یہ خریدو فروخت کرتے ہیں ،نوازشریف جگہ جگہ دھکے کھا رہے ہیں‘مال روڈ پراپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران خطاب

بدھ 17 جنوری 2018 23:20

شیخ رشید نے مال روڈ پر احتجاجی جلسے میں قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مال روڈ پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے شہبا زشر یف کو بھی طلب کر لیا ہے میں نیب کو کہتاہوں ہو انکو پکڑ کرماریں ‘ میں کعبے کی قسم کھا کر کہتاہوں کہ اجمل قصاب کا پتہ رائٹرز کو نوازشریف نے دیا ‘ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں پانچ ججز کے فیصلے کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دو ،ماڈل ٹان کے قاتل کاروباری لوگ ہیں یہ خریدو فروخت کرتے ہیں ،نوازشریف جگہ جگہ دھکے کھا رہے ہیں۔

مال روڈ پراپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ رانا ثنااللہ کی شکل دیکھے جیسے چمگادرڑ کا فرنٹ پوز ہو تاہے اس جگت سے شیخ رشید کے دل کی تسلی نہ ہوئی اور انہوں نے ایک اور جگت دے ماری اور کہا کہ کمہار فیصل آباد میں گملے بنا رہا تھا تو اس نے یوں(پانچوں انگلیاں پھیلا کر )ہاتھ لگایا تو رانا ثنااللہ بن گیا ۔

(جاری ہے)

مال روڈ پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں کعبے کی قسم کھا کر کہتاہوں کہ اجمل قصاب کا پتہ رائٹرز کو نوازشریف نے دیا نوازشریف نے جس دن سچ بولا وہ دن اس کا آخری ہو گا ،نوازشریف کا لیڈر شیخ مجیب الرحمان بن گیاہے ،ان کے گھر میں حسینہ واجد بھی ہے شیخ رشید کا کہناتھا کہ قصور میں زینب کا کیس ہی ایک نہیں ہے بلکہ ایسے کئی کیسز ہیں میں دعویٰ سے کہتاہوں نوازشر یف جس دن سچ بولیں گے وہ انکی زندگی کا آخری دن ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ پانچ ججز کے فیصلے کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دو ،ماڈل ٹان کے قاتل کاروباری لوگ ہیں یہ خریدو فروخت کرتے ہیں ،نوازشریف جگہ جگہ دھکے کھا رہے ہیں نیب نے شہبا زشر یف کو بھی طلب کر لیا ہے میں نیب کو کہتاہوں ہو انکو پکڑ کرماریں۔