نواز شریف اورشہباز شریف کے ترقیاتی منصوبوں نے لاہور میں سجنے والے شو کو فلاپ کردیا ہے، مریم اورنگزیب

نامعلوم افراد ، نجومیوں اور کٹھ پتلیوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، جمہوریت کو کمزور کرنے کیلئے سیاسی کزنز کنٹینرز سجا ئے ہوئے ہیں،آصف زرداری سانحہ بلدیہ ٹائون نے کے وقت کہاں تھی ،قوم پارلیمنٹ ،منتخب وزیراعظم اور اداروں پر حملے کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کریگی،چودھری نثار اور پرویز رشید نواز شریف کے سپاہی اور پارٹی کا اثاثہ ہیں، سینیٹ اور عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، وزیر مملکت کی صحافیوں سے گفتگو

بدھ 17 جنوری 2018 23:15

نواز شریف اورشہباز شریف کے ترقیاتی منصوبوں نے لاہور میں سجنے والے شو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف اورشہباز شریف کے ترقیاتی منصوبوں نے لاہور میں سجنے والے شو کو فلاپ کردیا ہے، نامعلوم افراد ، نجومیوں اور کٹھ پتلیوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، جمہوریت کو کمزور کرنے کیلئے سیاسی کزنز کنٹینرز سجا ئے ہوئے ہیں،آصف زرداری سانحہ بلدیہ ٹائون نے کے وقت کہاں تھی ،قوم پارلیمنٹ ،منتخب وزیراعظم اور اداروں پر حملے کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کریگی،چودھری نثار اور پرویز رشید نواز شریف کے سپاہی اور پارٹی کا اثاثہ ہیں، یہ تحریک انصاف نہیں جس میں پارٹی کاسربراہ ایک ٹیلی وژن چینل کا بائیکاٹ کرے تو ہر کارکن اور رہنما اس پر لبیک کہے،سینیٹ اور عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے یہ بات بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اورشہباز شریف کے ترقیاتی منصوبوں نے لاہور میں سجنے والے شو کو فلاپ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نامعلوم افراد ، نجومیوں اور کٹھ پتلیوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، لاہور میں جتنی عوام ہے اس سے زیادہ لوگ مسلم لیگ (ن) کا کونسلر زاکٹھا کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو کمزور کرنے کیلئے سیاسی کزنز کنٹینرز سجا ئے ہوئے ہیں،لاہور میں احتجاج نہیں سیاسی شکست خوردوں نے تماشہ لگایا ہوا ہے ۔انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ کنٹینر اپنے صوبے میں لے جائو اور اپنے صوبے کے عوام کوجواب دو۔انہوں نے کہا کہ مخالفین اپنی شکست دیکھتے ہوئے کنٹینر کی سیاست کررہے ہیں۔انہوں نے سابق صدر آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر سانحہ بلدیہ ٹائونے کے وقت کہاں تھی ۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی سانحہ بلدیہ کے کیسز عدالتوںمیں پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ قصور اور ماڈل ٹائون پر دکھ جتنا شہباز شریف کو ہے اتنا کسی کو نہیں۔نامعلوم نجومیوں کو اکٹھا کرنے والوں کا چہرہ بھی سامنے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف مفاہمت کی سیاست کو آگے بڑھانا چاہتے تھے، سی پیک ان کی وژن کا عکاس ہیں۔ جب سی پیک اور سڑکوں کا جال بچھ رہے تھے اس وقت بھی کنٹینر پر چڑھ کر ان منصوبوں کو ناکام بنانے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ قوم پارلیمنٹ ،منتخب وزیراعظم اور اداروں پر حملے کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کریگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسترد کیے ہوئے لوگ کبھی سانحہ ماڈل ٹائون ، کبھی سانحہ قصور پر سیاست کرتے ہیں اور کبھی پارلیمنٹ کے سامنے جمہوریت کے خلاف کفن تیار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے صوبے کے عوام کو دینے کیلئے ان کے پاس کوئی جواب نہیں۔

انہوںنے کہا کہ لاہور میں کنٹینر پر چڑھ کر نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کو بھی توہین عدالت کا نوٹس دیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے الیکشن سے پہلے جو وعدے کئے تھے ان سب کو پوار کیا ہے۔ آج ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں 92فیصد کمی آئی ہیںگیارہ ہزار بجلی نیشنل گرڈ میں داخل کر ا کر ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ اور عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک جمہوری جماعت ہے جس میں ہر کسی کو اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار علی خان اور پرویز رشید نواز شریف کے سپاہی اور پارٹی کا اثاثہ ہیں، یہ تحریک انصاف نہیں کہ جس میں پارٹی کاسربراہ ایک ٹیلی وژن چینل کا بائیکاٹ کرے تو ہر کارکن اور رہنماء اس پر لبیک کہے۔قبل ازیں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں نامور شاعر مظہر نثار کی کتاب"The Mahogany Junctio" کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے کتاب موثر ہتھیار ہے۔

ملک میں لوگوں کے ساتھ ساتھ ثقافت کو دہشتگردی کا نشانہ بنا یا گیا۔ہم نے قومی ورثہ اور ثقافت کا تحفظ کرنا ہے۔ دوماہ کے اندر پاکستان کی پہلی کلچر پالیسی کا اعلان ہو گا۔وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نئی نسل کے پاس ٹیکنالوجی تو ہے لیکن وہ کتابوں سے دورہے۔پاکستان آج وہ نہیں جس کا خواب بڑوں نے دیکھا تھا۔ثقافت اور ادب میں ترقی کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں۔ تقریب سے ڈائریکٹر پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس جمال شاہ ،کتاب کے مصنف مظہر نثار،معروف شاعر حارث خلیق ودیگر نے بھی خطاب کیا۔