آصف زرداری کا جلسہ گاہ پہنچے پر طاہر القادری ، پی پی کے رہنمائوں نے خود جا کر استقبال کیا

اسٹیج پر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار ،’’ شیروں کا شکاری ۔۔۔آصف زرداری آصف زرداری ‘‘ کے نعرے

بدھ 17 جنوری 2018 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا مال روڈ پر منعقدہ متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں پہنچنے پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے خود جا کر استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اسٹیج پر پہنچنے کے بعد آصف زرداری ، ڈاکٹر طاہر القادری ، راجہ پرویز اشرف ، قمر زمان کائرہ سمیت دیگر نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا نے ’’ شیروں کا شکاری ۔۔آصف زرداری آصف زرداری ‘‘ کے نعرے لگوائے جس کے جواب میں کارکنوں کی طرف سے اگلی واری فیر زرداری کے نعرے لگائے گئے ۔