وزیراعلیٰ کا لیاقت آباد کے علاقے میں فٹ بال میچ کے دوران جھگڑے کے باعث طالبعلم کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

ڈی آئی آپریشنزسے رپورٹ طلب،ذمہ داروں کی جلد گرفتاری کی ہدایت،متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کرینگے ‘شہبازشریف

بدھ 17 جنوری 2018 23:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لیاقت آباد کے علاقے میں فٹ بال میچ کے دوران جھگڑے کے باعث بارہویں جماعت کے طالب علم کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے طالب علم دلاور عباس کے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اوراس واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کے بارے میں ڈی آئی آپریشنزسے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ہدایت کی ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :