جامعہ کراچی،ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان

بدھ 17 جنوری 2018 23:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق ایم بی بی ایس تھرڈ اور فورتھ پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 146 طلبہ شریک ہوئے،119 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 27 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 81.51 فیصدرہا۔ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل کے امتحانات میں 152 طلبہ شریک ہوئے،117 طلبہ کو کامیاب جبکہ 35 طلبہ کو ناکام قراردیاگیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 76.97 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :