اللہ کی شان ،استعفے مانگنے والوں کو استعفے دینے پڑ گۓ

مریم نوازنے شیخ رشید کے استعفے کے اعلان پر رد عمل دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 17 جنوری 2018 21:49

اللہ کی شان ،استعفے مانگنے والوں کو استعفے دینے پڑ گۓ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17جنوری2018ء ): مریم نواز نے شیخ رشید کے استعفے کے اعلان اور عمران خان کے مستعفی ہونے کا اشارہ دینے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کی شان ،استعفے مانگنے والوں کو استعفے دینے پڑ گۓ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ماڈل ٹاون کے شہداء کے لواحقین کو انصاف دلانے کے لیے احتجاج جاری ہے۔اس موقع پر متحدہ اپوزیشن کے رہنما اپنی اپنی شعلہ بیانی سے عوام کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شیخ رشید نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کو بھی قومی اسمبلی کی نشستوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ دے ڈالا جس پر عمران خان نے بھی شیخ رشید کے مشورے پر مثبت اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید آپ چلیں ہم بھی آ پ کے پیچھے آ رہے ہیں۔مریم نواز نے شیخ رشید کے استعفے کے اعلان اور عمران خان کے مستعفی ہونے کا اشارہ دینے پر مریم نواز نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ استعفے مانگنے والوں کو استعفے دینے پڑ گۓ ! الّلہ کی شان۔
انہوں نے اس موقع پر اہل لاہور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہلِ لاہور کی دانشمندی کو سلام ہو۔