نوشہروفیروز، پولیس مقابلے کے دوران پانچ لاکھ انعام یافتہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

بدھ 17 جنوری 2018 23:03

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) نوشہروفیروزکے علاقہ پھل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ پانچ لاکھ انعام یافتہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ برآمد ۔

(جاری ہے)

پھل پولیس کے ایس ایچ او محمد اسلم سومروکے مطابق علاقہ میں دہشت کی علامت بنے ہوئے ڈاکو کو پھل لنک روڈ پر سفید مسجد کے قریب واردات کے ارادہ سے کھڑے ڈاکوں نے دوران گشت پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو جام عرف جامو خاصخیلی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

ایس ایچ او محمد اسلم سومرو نے بتایا کہ جام عرف خامو پر ضلع بھر میں مختلف تھانوں پر درجنوں مقدمات درج ہیں اور گرفتار ڈاکو پر پانچ لاکھ روپے انعام مقرر ہے ۔انہوں نے کہا کہ فرار ڈاکوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :